ایران میں خاتون کی پولیس حراست میں موت کے خلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی

ایران میں خاتون کی پولیس حراست میں موت کے خلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد ...
ایران میں خاتون کی پولیس حراست میں موت کے خلاف مظاہرے، ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی
سورس: Twitter

  

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران میں حجاب نہ پہننے پر مذہبی پولیس کے ہاتھوں ماشا امینی کی گرفتاری اور دوران حراست ہلاکت کے خلاف مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی.

"عرب نیوز "کے مطابق 22 سالہ ماشا کی ہلاکت کے خلاف ایران میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے جو اب 15 شہروں تک پھیل چکے ہیں، گزشتہ شب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی اور1 ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا.

کئی شہروں میں مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جن کے نتیجے میں 2 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں. انسانی حقوق کے ایک گروپ کا کہنا ہے کہ 3 خواتین اس سے پہلے بھی ہلاک ہوئی تھیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6ہوگئی ہے. 

مزید :

بین الاقوامی -