محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش
محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فاسٹ باولر محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

 محمد عامر نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خوشخبری دیتے ہوئے ننھی پری کی تصویر شیئر کی۔فاسٹ باولر نے لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام آئرا عامر رکھا ہے۔محمد عامر نے اپنی بیٹی کی تصویر پر سرخ دل کی ایموجی بھی لگائی ہے۔

مزید :

کھیل -