ساحل سمندر پر 230 وہیل مچھلیاں پھنس گئیں

ساحل سمندر پر 230 وہیل مچھلیاں پھنس گئیں
ساحل سمندر پر 230 وہیل مچھلیاں پھنس گئیں
سورس: Twitter

  

ہوبارٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) تسمانیہ کے مغربی ساحل پر تقریباً230 وہیل مچھلیاں پھنسی ہوئی ہیں، یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب کچھ روز پہلے ہی  جنوب مشرقی ساحل پر ایک جزیرے پر 14 سپرم وہیل مچھلیاں پائی گئی تھیں.

انڈیا ٹوڈے کے مطابق محکمہ قدرتی وسائل اور ماحولیات تسمانیہ نے بدھ کو کہا کہ اوقیانوس بیچ پر پھنسی ہوئی مچھلیاں  پائلٹ وہیل دکھائی دیتی ہیں اور کم از کم نصف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ابھی تک زندہ ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ میرین کنزرویشن پروگرام کی ایک ٹیم وہیل ریسکیو گیئر کو اکٹھا کر کے علاقے کی طرف جا رہی تھی۔ایک رہائشی نے آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کو بتایا کہ وہیل مچھلیاں میکوری ہاربر کے داخلی راستے کے قریب دکھائی دے رہی تھیں.

مزید :

بین الاقوامی -ماحولیات -