پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدرکا بیان

پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدرکا بیان
پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے، امریکی صدرکا بیان

  

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے موسمیاتی تبدیلی کو عالمی دنیا کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے، اس کا زیادہ تر حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے، پاکستان کو اس وقت سب کی مدد کی ضرورت ہے۔

 امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو ادا کرنا پڑرہی ہے، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات بڑھتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زمین کو ماحولیاتی تبدیلی سے بچانے کیلئے گرین انرجی پلان کی ضرورت ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو ختم کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، ہمیں معاشی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،امریکہ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ملک نے پڑوسی ملک پر حملہ کیا، روسی صدر کا دعویٰ تھا کہ ملک کوخطرہ تھا لیکن ایسی کوئی بات نہیں تھی، امریکہ یوکرین کی بھرپور مدد کررہا ہے، یوکرین کی جنگ صرف ایک شخص کی ہے۔ صدر جوبائیڈن نے اپنے خطاب میں کہا کہ روس نے اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کی ہے، امریکہ یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، ہم روس کی جارحیت کے خلاف کھڑے رہیں گے۔

مزید :

بین الاقوامی -