ٹرمپ اور بچوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ

ٹرمپ اور بچوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ
ٹرمپ اور بچوں کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیویارک کی ریاست کی اٹارنی جنرل نے بدھ کے روز سابق امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ان کے تین بالغ بچوں اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف ایک بڑا مقدمہ دائر کیا ہے، جس میں الزام لگایا گیا کہ وہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی ایک ایسی وسیع دھوکہ دہی میں ملوث تھے جس کے ذریع سابق صدر نے خوب دولت سمیٹی.

سی این این کے مطابق 200 سے زائد صفحات پر مشتمل مقدمے میں اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز نے الزام لگایا ہے کہ دھوکہ دہی نے ٹرمپ کے کاروبار کے تمام پہلوؤں کو متاثر کیا۔ مقدمے کے مطابق ٹرمپ آرگنائزیشن نے قرض دہندگان، بیمہ کنندگان اور ٹیکس حکام کو گمراہ کن تشخص کا استعمال کرتے ہوئے اپنی جائیدادوں کی قیمت بڑھا کر دھوکہ دیا۔

ٹرمپ اور ان کے بچوں ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر، ایرک ٹرمپ اور ایوانکا ٹرمپ کو مقدمے میں مدعا علیہ نامزد کیا گیا ہے۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کے سابق سی ایف او ایلن ویسلبرگ اور کمپنی کے ایک اور دیرینہ ایگزیکٹو جیف میک کونی کا نام بھی لیا گیا ہے۔