مریم نواز کے بعد شہبازشریف  بھی لندن روانہ ہو گئے 

مریم نواز کے بعد شہبازشریف  بھی لندن روانہ ہو گئے 
مریم نواز کے بعد شہبازشریف  بھی لندن روانہ ہو گئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بعد شہباز شریف بھی لندن روانہ ہو گئے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف اپنی رہائش گاہ جاتی امرا سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے وہ براستہ دبئی برطانیہ روانہ ہوئی ہیں، مریم نواز کے ساتھ ان کی چھوٹی بیٹی بھی لندن روانہ ہوئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز برطانیہ میں ایک ہفتے تک قیام کر سکتی ہیں، لندن پہنچنے کے بعد مریم نواز پارٹی قائد اور اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گی۔

مریم نواز کی روانگی کے بعد سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی آج لندن کیلئے روانہ ہوں گے جہاں ان کا اپنے بھائی محمد نواز شریف کے ساتھ مشاورت کا ایک اور دور ہو گا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی لندن روانہ ہو گئے،شہباز شریف قطر ایئرویز کی پرواز سے بذریعہ قطر لندن جائیں گے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف منگل کی صبح ہی لندن سے وطن واپس پہنچے تھے،سابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ماہ لندن میں قیام کیا تھا،صرف 2روز قیام کے بعد شہبازشریف دوبارہ لندن روانہ ہوئے،شہبازشریف قائد نوازشریف کیلئے اہم پیغام لیکر جا رہے ہیں،شہبازشریف اور نوازشریف کے درمیان کل اہم میٹنگ ہو گی،نواز شریف کی 21اکتوبر کو وطن واپسی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہو گی،