نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت،احتساب عدالت میں آج تمام ریکارڈ پیش کیا جائے گا 

نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت،احتساب عدالت میں آج تمام ریکارڈ پیش ...
نیب کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت،احتساب عدالت میں آج تمام ریکارڈ پیش کیا جائے گا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب کے کیسز بحال ہونے کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے،اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آج تمام کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ احتساب عدالت 2اور 3کے سٹاف کو واپس ڈیوٹی پر بلا لیاگیا،احتساب  عدالت کے ججز نہ ہونے سے سٹاف دیگر عدالتوں میں تعینات تھا،احتساب عدالت نمبر 2اور 3کے ججز بھی تعینات کئے جائیں گے،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت احتساب عدالت نمبر 1میں جج محمد بشیر خدمات سرانجام دے رہے ہیں،رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوا دی ،کچھ دیر میں کیسز کا ریکارڈ پیش کریں گے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کردیا،جج محمد بشیر نے کہاکہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آ رہا ہے ۔