سپریم کورٹ فیصلے کے بعد احتساب عدالتوں میں 160ریفرنس واپس ہو گئے، نیب خیبرپختونخوا کا احتساب عدالتوں کے رجسٹرار کو خط

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب خیبرپختونخوا نے سپریم کورٹ فیصلے کے بعد کیسز بحال ہونے پر احتساب عدالتوں کے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد احتساب عدالتوں میں 160ریفرنس واپس ہو گئے،عدالت نے 7روز میں کیسز بحالی پر عملدرآمد کی ہدایت کی،پشاور کی 8احتساب عدالتوں میں ریفرنس واپس بھیجوا دیئے،نیب کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترمیم کے بعد احتساب عدالتوں میں ریفرنسز نیب کو بھجوائے گئے تھے ۔