مبینہ آڈیو لیکس معاملہ ؛ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

مبینہ آڈیو لیکس معاملہ ؛ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ...
مبینہ آڈیو لیکس معاملہ ؛ بشریٰ بی بی نے ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیکس کے معاملے میں ایف آئی اے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے لطیف کھوسہ کے ذریعے متفرق درخواست دائر کی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس زیرسماعت  ہے جبکہ ایف آئی اے اور پولیس ہراساں کر رہے ہیں،پولیس نے ایس ایس پی آپریشنز آفس پیش ہونے کا نوٹس بھیجا ہے ،درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ ایف آئی اے نے وائس میچنگ کیلئے طلبی نوٹس جاری کررکھا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کو ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔