لاہور ہائیکورٹ ؛ پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتارنہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الٰہی کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کہاکہ اس درخواست میں تو نیب کو بھی فریق بنایا گیا ہے،سنگل بنچ نیب کیس کی کیسے سماعت کر سکتا ہے،وکیل پرویز الٰہی نے کہاکہ جو کیس نیب عدالت سے آئے وہ دو رکنی بنچ سماعت کرے گا، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ سنگل بنچ نیب کیس سماعت نہیں کر سکتا،لاہور ہائیکورٹ نے کہاکہ فریقین کو سن کر آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے،وکیل پرویز الٰہی نے استدعا کی کہ عدالت پرویز الٰہی کو کسی بھی کیس گرفتار نہ کرنے کے حکم پر عملدرآمد کرائے،عدالت نے درخواست پر سماعت 4اکتوبر تک ملتوی کردی ۔