چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پراپرٹی کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سماعت کی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل کو 5ہزار روپے جرمانہ کردیا ،پراپرٹی کیس میں عدالت کا وقت ضائع کرنے پر وکیل کو جرمانہ کیا گیا.

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ وکیل نے متعلقہ دستاویزات کی طرف پوائنٹ کرنے کے بجائے عدالت کا وقت ضائع کیا، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو مس لیڈ کرنے کی کوشش کی، چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اس عمل سے عدالت کو آپ پر اعتبار نہیں رہا،آپ  جرمانے کی رقم اپنی مرضی کے خیراتی ادارے میں جمع کراکے رسید پیش کریں۔