آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں،جوڈیشل مجسٹریٹ 

آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں،جوڈیشل ...
آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں،جوڈیشل مجسٹریٹ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل ہیں، طلب کرنا عام معاملہ نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن پر نوٹس کریں گے، آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کورال میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھا جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل نے کہاکہ گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں لانے کی درخواست کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت لانے پر بہانے بنائے جارہے ہیں،اسی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو چکے ہیں، سکیورٹی انتظامیہ نے دینی ہے،جج نوید خان نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت اٹک جیل ہیں، طلب کرنا عام معاملہ نہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن پر نوٹس کریں گے،وکیل نے کہاکہ اگر چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف وارنٹ گرفتاری پر عمل کروانا ہو تو آپریشن کیا جاتا ہے، جج محمد نوید نے کہاکہ آپ چیئرمین پی ٹی آئی کی طلبی کی درخواست دیں میں فیصلہ جاری کرتا ہوں۔