قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کا معاملہ ، سپریم کورٹ نے نظرثانی درخواست خارج کردی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقوں کی خصوصی حیثیت کے تحت انکم ٹیکس ری فنڈ کے معاملے پر نظرثانی درخواست خارج کردی ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وکیل نے کہاکہ کے پی حکومت، کسٹم کے ری فنڈ سے متعلق نوٹیفکیشن موجود ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ آپ چاہتے ہیں ملک کے تمام قوانین کیلئے الگ نوٹیفکیشن ہو؟جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ الگ الگ نوٹیفکیشن اس صورت جاری ہوتا ہے جب خصوصی حیثیت برقرار ہو،قبائلی علاقوں کا اب وہ سٹیٹس نہیں رہا،قبائل علاقوں کا اب کے پی کے میں انضمام ہو چکا ہے ،سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے نظرثانی خارج کردی ۔