بھارت نےکینیڈین شہریوں کیلئے ویزا سروس معطل کردی

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی مودی سرکار کی جانب سے کینیڈا کو ایک اور جواب، کینیڈین شہریوں کیلیے ویزا سروس معطل کر دی ۔ ہردیپ سنگھ نجر کے کینیڈا میں قتل کے بعد سفارتی سطح پر بڑھتی کشیدگی کے بعد مودی سرکار نے اگلے نوٹس یا تا حکم ثانی ویزا سروس کو معطل کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں آن لائن ویزا درخواستوں کو دیکھنے والے ویزا ایپلی کیشن سینٹر بی ایل ایس انٹرنیشنل نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا جس میں بھارتی مشنز کو آگاہ کیا گیا ہےکہ حکومت نے آپریشنل وجوہات کی بنا ءپر ویزا سروس معطل کی ہے۔نوٹس میں مزید کہا گیا ہےکہ ویزا معطلی کے فیصلے پرعملدرآمد 21 ستمبر 2023 سے ہوگیا ہے جو اگلے نوٹس تک نافذ رہے گا۔
واضح رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے درمیان اس معاملے پر سفارتی کشیدگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور دونوں ممالک کے سفیر بھی ملک بدر کیے جاچکے ہیں۔