خوست میں 150000  ڈالرز کی لاگت سےتعمیراتی منصوبے کاآغاز 

خوست میں 150000  ڈالرز کی لاگت سےتعمیراتی منصوبے کاآغاز 
خوست میں 150000  ڈالرز کی لاگت سےتعمیراتی منصوبے کاآغاز 
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کابل(بی این اے ) خوست میونسپلٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ صوبے کے مرکز کے چوتھے ضلع میں 150000  ڈالرز کی لاگت سے 585 میٹر فٹ پاتھ اور نالیوں کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔
 اس تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خوست کے نائب گورنر مولوی محبوب شاہ قانت نے امارت اسلامیہ کے موجودہ دور کو تعمیر نو اور ترقی کے میدان میں کامیابیوں سے بھرپور قرار دیتے ہوئے  کہا کہ اس سال انہیں یو این او پی ایس کی جانب سے 28 پراجیکٹس دیئے گئے تھے جن میں سے 6 مکمل اور 12 زیر تعمیر ہیں اور باقی ڈیزائن اور پروکیورمنٹ کے مرحلے میں ہیں۔
 خوست کے میئر قاری بسم اللہ کریمی نے باختر نیوز کے نامہ نگار کو بتایا کہ آج صوبہ کے مرکز کے چوتھے ضلع میں یو این ای پی ایس کے مالی تعاون سے 150000 ڈالر کی لاگت سے 585 میٹر لمبے اور 3.5 میٹر چوڑے فٹ پاتھ  اور نالیوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس پروجیکٹ میں 180 افراد کو 4 ماہ کے لیے روزگار فراہم کیا گیا ہے۔