میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا
میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) میڈیکل پینل نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی فاسٹ بولر حارث رؤف نے بولنگ پریکٹس شروع کردی ،حارث رؤف نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بولنگ کی، میڈیکل پینل نے حارث رؤف کی بولنگ کا جائزہ لیا۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

قومی فاسٹ بولرحارث رؤف سلیکشن کیلئے فٹ قراردے دیئے گئے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حارث رؤف ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہوں گے۔یاد رہے کہ حارث رؤف کو ایشیا کپ کے میچ میں فٹنس مسائل کا سامنا ہوا،حارث رؤف کو بھارت کیخلاف میچ میں پسلیوں میں تکلیف ہوئی تھی۔

مزید :

کھیل -