کمانڈر مولوی منصور جاوید کی سربراہی میں افغان وفد کا دورہ ازبکستان، فوجی حکام سے ملاقات ، اہم امور پر گفتگو

کابل (بی این اے) 209 الفتح کور کے 6th بارڈر بریگیڈ کے کمانڈر مولوی منصور جاوید کی سربراہی میں وزارت خارجہ کے شعبہ تعلقات کے سربراہ مولوی امین اللہ امینی، حیرتان پورٹ کے کمشنر اور دیگر پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز ازبکستان کا دورہ کیا اور وہاں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کی سرحدی افواج کے درمیان بہتر تعلقات، مشترکہ سرحدوں کے تحفظ، سیکیورٹی کی مضبوطی، سرحدی مسائل کے حل اور دیگر متعدد امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا اور ہر قسم کے مسائل بات چیت اور افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا گیا۔