اسلام آبادہائیکورٹ؛ ڈاکٹر شاہد بیگ کو چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کے عہدے پر بحال کردیا گیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈاکٹر شاہد بیگ کو چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کے عہدے پر بحال کردیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم پی ون سکیل کے ڈاکٹر شاہد بیگ کو 7اگست کو جبری رخصت پر بھجوایا گیا،عدالت نے ڈاکٹر شاہد بیگ کو 2ماہ کی جبری رخصت پر بھیجنے کا آرڈر کالعدم قراردیدیا۔
چیئرمین سائنس فاؤنڈیشن کا چارج گریڈ20کے جوائنٹ سیکرٹری کو دیا گیاتھا،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست منظور کرکے عہدے پر بحال کردیا۔