چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ارشد ندیم کی ملاقات، سلور میڈل جیتنے پر 10لاکھ کا چیک پیش کیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی،چیئرمین سینیٹ نے سلور میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو 10لاکھ کا چیک بطور انعام پیش کیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹیکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم کی کارکردگی کو سراہا،صادق سنجرانی نے کہاکہ آپ نے بے مثال کارکردگی کی بدولت پاکستان کا نام روشن کیا،آپ جیسے لوگ پاکستان کا فخر اور قومی ہیرو ہیں،اپنی محنت جاری رکھیں، پاکستان کا نام روشن کریں، معاونت کو تیار ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کو برینڈایمبیسیڈر بنانے کے عزم کااظہارکیا، چیئرمین سینیٹ نے ارشد ندیم کی سپانسرشپ کیلئے نجی شعبہ سے بات کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا، صادق سنجرانی نے کہاکہ کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو نکھارنے کی ضرورت ہے، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بھی ارشد ندیم کی کارکردگی کوسراہا اور مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ سلور میڈل جیتنے پر چیئرمین سینیٹ نے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔