عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا

عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا
عائشہ عمر نے اپنی خوبصورتی کا راز شیئر کردیا
سورس: Instagram/ayesha.m.omar

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نہ صرف اپنی منفرداداکاری بلکہ اپنی حسین و چمکدار جلد کے سبب بھی پسند کی جاتی ہیں اور ان کے مداح اکثر انکی صحت مند جلد کا راز پوچھتے نظر آتے ہیں۔

 اداکارہ عائشہ عمر قدرتی چیزوں کو اپنی غذا میں زیادہ استعمال کرتی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ انہیں ناشتے میں دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ عائشہ باہر کا کھانا کم کھاتی ہیں اور گھر کا کھانا ہمیشہ ان کے ساتھ ڈبوں میں رہتا ہے۔ عائشہ عمر کہتی ہیں کہ وہ بہت کم ورزش کرتی ہیں۔ گوشت میں وہ ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہیں۔ عائشہ کہتی ہیں کہ وہ دن میں تین بار کھانا نہیں کھاتیں بلکہ ناشتے کے بعد انہیں ہر دو گھنٹے بعد بھوک لگتی ہے اور اس وقت ان کا جو دل کرتا ہے وہ کھاتی ہیں۔

 ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد عائشہ کی روزمرہ غذا کا بنیادی جزو ہیں۔ اچھی چہرے کی جِلد کی خاطر عائشہ عمر سفید چاول نہیں کھاتیں بلکہ براون رائس کا استعمال کرتی ہیں۔ وہ اپنا تمام کھانا ناریل کے تیل میں پکاتی ہیں۔ اس کے ساتھ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹ بھی عائشہ عمر کی غذا میں شامل ہوتا ہے۔

مزید :

تفریح -