اے این پی اور ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے جنوری میں انتخابات کرانے کے بیان پر  ردعمل آگیا

اے این پی اور ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے جنوری میں انتخابات کرانے کے بیان ...
اے این پی اور ایم کیو ایم کا الیکشن کمیشن کے جنوری میں انتخابات کرانے کے بیان پر  ردعمل آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کرانے کے بیان پر اے این پی اور ایم کیو ایم پاکستان کا ردعمل بھی آگیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اے این پی کے رہنما  زاہد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن90دن میں آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں،جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہاکہ ہماری بات پر توجہ دی گئی، جنوری میں الیکشن ہونا خوش آئند ہے،الیکشن کمیشن  نے کہاہے کہ ہم اپنی لسٹیں جاری کریں گے،الیکشن کمیشن کی لسٹوں کو دیکھیں گے کن چیزوں کو مدنظر رکھا گیا ہے، ان کا کہناتھا کہ سندھ کے الیکشن کمشنر کے ہوتے شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے۔