پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان کو چیلنج کرنے کا فیصلہ 

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان ...
پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان کو چیلنج کرنے کا فیصلہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے الیکشن کمیشن کے جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرانے کے اعلان کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ممبرکور کمیٹی اور رہنما پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہاکہ آئین 90دن میں انتخابات کاکہتا ہے ، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے،نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن جیسے کام کررہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا،ان کا کہناتھا کہ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کااختیار ہے۔