الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دیں، کنور دلشاد

الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیاں ختم کر ...
الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دیں، کنور دلشاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے جنوری میں انتخابات کا اعلان کرکے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دیں کہ انتخابات 2سال کیلئے ملتوی ہو رہے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کنور دلشاد کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے قوم کو بتا دیا کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات ہونگے ،انتخابات کی تاریخ کا اعلان بڑی خوش آئند بات ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ پارٹی منشور تیار کریں،الیکشن کمیشن نے تمام قیاس آرائیاں ختم کر دیں کہ انتخابات 2سال کیلئے ملتوی ہو رہے ہیں،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ نگران وزیراعظم نےا قوام متحدہ میں خطاب کرنا ہے ،وہاں بھی اچھا پیغام چلا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہو گیا۔