غیر شرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران خان کو بلالیا

غیر شرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران خان کو بلالیا
غیر شرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران خان کو بلالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کےخلاف غیر شرعی نکاح کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو طلب کرلیا۔

سول جج قدرت اللّٰہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت طلبی کا نوٹس جاری کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کو 25 ستمبر کو جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالت نے عملے کو اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ کے نام روبکار جاری کرنے کی ہدایت دے دی۔

روزنامہ پاکستان کا واٹس ایپ چینل جوائن کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

قومی -