مہنگائی میں کمی کے باوجود 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ

Sep 21, 2024 | 12:10 PM


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کے مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ 
ملک میں ضروری اشیاءکی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.52 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 12.72فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ رفتہ میں روز مرہ استعمال کی 15 اشیاءکی قیمتوں میں کمی اور 19کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 17 اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کا رحجان دیکھنے میں آیا۔
ادارہ شماریات کی جانب سے 19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں جس میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ (ایس پی آئی) 317.61 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ میں 319.28پوائنٹس اور گزشتہ سال 281.77 پوائنٹس تھا۔

مزیدخبریں