مخالفین کی ہر بدمعاشی کے خلاف عدالت میں جائیں گے،شیخ وقاص اکرم

Sep 21, 2024 | 01:52 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا  ہےکہ مخالفین کی ہر بدمعاشی کے خلاف عدالت میں جائیں گے ،آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومت کو منہ کی کھانی پڑی اب گندے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، الیکشن کمیشن ملک کی سب سے بڑی عدالت سے لڑرہا ہے، 8 فروری کو انہوں نے ڈاکہ مارا ہم اپنا حق کسی کو لینے نہیں دیں گے۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں کیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ  یہ رکاوٹیں نہ کھڑی کریں تو لاہور کا جلسہ وقت پر ختم ہوجائے گا، ہر ضلع سے ہمارے کارکن اٹھائے گئے، پور ے پنجاب میں ہمارے ایم پی ایز کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، کچھ واقعات ایسے ہوتے ہیں جو لوگوں میں جارحیت پیدا کرتے ہیں، سپیکر اسمبلی اتنے بااختیار ہیں کہ رابطے کے باوجود اپوزیشن چیمبر کا تالا نہیں کھلواسکے،مخالفین کی ہر بدمعاشی کے خلاف عدالت میں جائیں گے ۔

پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نےبھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں