مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر ریویو ججز کمیٹی میں کیا کہا گیا ۔۔؟سینئر صحافی نے اہم انکشاف کر دیا

Sep 21, 2024 | 01:58 PM

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر ریویو ججز کمیٹی میں کیا کہا گیا ۔۔؟سینئر صحافی  عبدالقیوم صدیقی نے اہم انکشاف کر دیا ۔

عبدالقیوم صدیقی نےکہا  ہےکہ مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے کو 10 ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں مگر تفصیلی فیصلہ نہیں آیا۔مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر ریویو ججز کمیٹی کے سامنے آیا تو وہاں کہا گیا کہ رولز کے تحت سپریم کورٹ کی چھٹیاں ہوچکی ہیں لہٰذا چھٹیوں میں ریویو نہیں لگایا جائے گا ۔ 

 انہوں  نے یہ گفتگو نجی ٹی وی کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں کی،پروگرام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ  اور تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نےبھی شرکت کی ۔

مزیدخبریں