پولیس  کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی،   2 سالہ ام حانیہ کے اغواء کا معاملہ حل، چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی شاباش

Sep 21, 2024 | 05:30 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صوبائی دارالحکومت میں تھانہ شالیمار پولیس  نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی  کر کے   2 سالہ ام حانیہ کے اغواء کا معاملہ حل  کر دیا ۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کےنوٹس پر ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے  بچی کی فوری بازیابی کیلئے ٹیم تشکیل دی اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر کے بچی کو بازیاب  کر لیا ۔

چیئرپرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے بچی اور اس کے والدین سے ملاقات  کی ۔ حنا پرویز بٹ نے بچی کی باحفاظت بازیابی پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور انکی ٹیم کو شاباش دی اور ایس پی سول لائن ڈاکٹر عبدالحنان کی ایس ایچ او تھانہ شالیمار ریحان انور اور پولیس ٹیم کو بہترین کارکردگی کرنے پر  تعریفی اسناد کا اعلان کیا ۔

اس موقع پرحنا پرویز بٹ نے کہا کہ معاشرے میں بچیوں اور خواتین کا تحفظ مریم نواز کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔لاہور پولیس شاباش کی مستحق ہے، جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئےچند گھنٹوں میں 2 سالہ ام حانیہ کو بازیاب کروا کے  والدین کے حوالے کر دیا ۔

مزیدخبریں