ایئر مارشل امرپریت سنگھ بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نامزد

Sep 21, 2024 | 05:36 PM

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی حکومت نے ایئر مارشل امرپریت سنگھ کو فضائیہ کا نیا چیف نامزد کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر مارشل امرپریت سنگھ اس وقت بھارتی فضائیہ میں وائس چیف آف ایئر سٹاف کے طور پر ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں جو بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ ایئر مارشل امرپریت سنگھ رواں ماہ 30 ستمبر کو بطور فضائیہ چیف چارج سنبھالیں گے، اسی روز بھارتی فضائیہ کے موجودہ چیف ویویک رام چودھری اپنی مدت ملازمت مکمل کرکے ریٹائر ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر مارشل امرپریت سنگھ فضائیہ کے 47 ویں سربراہ ہوں گے وہ یکم فروری 2023 سے وائس ایئر چیف کے عہدے پر تعینات ہیں۔
ایئرمارشل امرپریت سنگھ نے 1984 میں فضائیہ میں کمیشن حاصل کیا، وہ بھارتی فضائیہ کے دیگر اہم عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں جن میں وہ ایسٹرن ایئرکمانڈ میں سینئر ایئر سٹاف آفیسر بھی رہ چکے ہیں۔

مزیدخبریں