حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس گرفتاری کے لیے متحرک 

Sep 21, 2024 | 05:53 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی، ان پر نو مئی کے مقدمات ہیں۔ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور جلسے میں رہنما حماد اظہر موجود ہیں اور انہوں نے خطاب بھی کیا ہے، حماد اظہر نومئی کے مقدمات میں اشتہاری ملزم ہیں۔ پولیس اہل کاروں کو حماد اظہر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا ہے جس پر پولیس ان کی گرفتاری کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں