جلسے میں علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیئے

Sep 21, 2024 | 07:21 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی لاہور کے جلسے میں قافلے کے ہمراہ شرکت کے لیے آنے والے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے غصے میں کلاشنکوف سے ٹرک کے شیشے توڑ دیئے۔


"جیو نیوز" کے مطابق لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کا وقت ختم ہوگیا جس کے بعد پولیس نے جلسہ گاہ کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے سٹیج خالی کرادیا۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ  جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔
جلسے کا وقت ختم ہونے پر ڈی جے نے ساؤنڈ سسٹم بند کر دیا اور لائٹس بھی بند ہوگئیں جس کے باعث جلسہ گاہ میں اندھیرا چھا گیا۔پولیس نے مائیک اورلائٹس بندکرائیں۔ پولیس اہلکاروں نے پی ٹی آئی رہنماؤں سے سٹیج خالی کروا کر کنٹرول سنبھال لیا جبکہ بیرسٹرگوہرسٹیج سے اترگئے۔
لائٹس بند ہونے پر شرک ءجلسہ گاہ سے واپس جانے لگے۔

 دوسری جانب پی ٹی آئی جلسہ انتظامیہ کے پولیس اور ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات بھی جاری ہیں۔پی ٹی آئی کا جلسہ ختم ہوگیا لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نہ پہنچ سکے۔

مزیدخبریں