بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)غیرقانونی شکار پر مجرموں کو ایک ، ایک سال قید اور40 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سول عدالت کے جج سہیل انجم نے کیس کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے پر6،6ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی ۔
حکام وائلڈلائف کے مطابق مجرموں نے چولستان میں نایاب چنکارہ ہرن کا شکار کیاتھا۔