پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قراردینے کا نوٹیفکیشن اسلا م آبادہائیکورٹ میں چیلنج

پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قراردینے کا نوٹیفکیشن اسلا م آبادہائیکورٹ میں ...
پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قراردینے کا نوٹیفکیشن اسلا م آبادہائیکورٹ میں چیلنج

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی کی دفعات کے باوجود سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے گھر کو سب جیل قراردیئے جانے کے نوٹیفکیشن کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے ۔ اشرف گجر ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر رٹ پٹیشن میں موقف اختیارکیاگیاکہ پرویز مشرف دہشتگردی کی دفعات کا سامنا کررہے ہیں ،دہشتگردی ایکٹ کے تحت کسی اور جگہ کوجیل قرارنہیں دیاجاسکتا۔اُنہوں نے موقف اپنایاکہ دہشتگردی کے ملزم کے گھر کو جیل قرارنہیں دیاجاسکتا، دہشت گردی کے مقدمات کے دیگر ہزاروں قیدی جیلوں میں موجود ہیں ، ملزم کو اِس طرح کی غیر معمولی سہولیات دینا معاشرتی انصاف کی خلاف ورزی ہے لہٰذاپرویز مشرف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کیاجائے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس