شیر کے شکاری آگئے ، گیارہ مئی کی شام پی ٹی آئی کی کامیابی پر عوام جشن منائیں گے : عمران خان
درگئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ شیرکے شکاری آگئے ہیں ، عوام کو پاگل بنانے والے سیاستدان خود پاگل ہوگئے ہیں ، گیارہ مئی کی شام پی ٹی آئی کی کامیابی پر عوام آزادی کا جشن منارہے ہوں گے ۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نظام کی درستی کیلئے دوسری اننگ کی ضرورت نہیں پڑتی ، سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح ڈرامے نہیں کرے ، امرکہ کی بجائے اللہ سے مدد مانگتے ہیں ۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے 35فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دیئے ، اقتدار میں آکر دنیا میں سبز پاسپورٹ کی عزت کرائیں گے ، ملک میں تعلیم کا ایک نصاب لے کر آئیں گے ، بے روزگاروں کو نوکریاں دینا میری اور پی ٹی آئی کی ذمہ داری ہے۔تحریک انصاف کے سربراہ نے کہاکہ پرانے جھوٹ اور دونمبریوں کا وقت ختم ہوگیا، میری باری آئی تو دوسروں کی باری ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گی ، ہم سب نیاپاکستان بناناچاہتے ہیں ۔