پشاور میں مزار کے قریب دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی

پشاور میں مزار کے قریب دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی
پشاور میں مزار کے قریب دہشتگردی کی کارروائی ناکام بنادی گئی

  


پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) نواحی علاقے شیخان میں مزار کے قریب نصب بم ناکارہ بناکردہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔بم ڈسپوزل یونٹ کے اے آئی جی شفقت ملک کے مطابق دو کلو گرام وزنی بارودی مواد نواحی علاقے شیخان میں مزار عبداللہ بابا کے قریب رکھا گیا تھا۔ بروقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کاروں نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا۔بی ڈی یو کے مطابق بارودی مواد ایک ڈبے میں مزار کے قریب رکھا گیا تھا۔

مزید : پشاور