خفیہ فنڈز کی بندر بانٹ ۔۔۔ وزارتِ اطلاعات نے ’گنگا ‘ نہانے والوں کی ’چالاک ‘لسٹ پیش کردی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت اطلاعات کے فنڈز سے رقوم حاصل کرنے والوں کی ایک فہرست سپریم کورٹ کے حکم پر جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق اخباری مالکان ، ایڈیٹروں و صحافتی کارکنوں کے نمائندوںکے ساتھ ساتھ ٹی وی اینکرز اور مالکان نے سفر ، رہائش اور مالی امداد کی مد میں رقوم حاصل کیں ۔ سپریم کورٹ میں دائر مقدمہ میں اس وزارت کے خفیہ فنڈز سے رقوم بانٹنے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا لیکن وزارتِ اطلاعات نے مالی سال 2011ءسے 23مارچ 2013ءتک کے اخراجات کی فہرست پیش کردی ہے ۔ اس’ چالاک لسٹ ‘ میں 25مئی 2012ءکو مدنمبر 195کے تحت پانچ لاکھ روپے جاری کئے گئے مگر یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ رقم کس کو دی گئی ۔فپرست کے مطابق ایک نجی نیوزچینل کو ایک پروگرام کیلئے 3کروڑ50لاکھ روپے دیے جبکہ بینظیربھٹو پر لکھے گئے گانے کی تشہیرکی مدمیں ایک تشہیری کمپنی کو3کروڑ70لاکھ روپے کی دائیگی کی گئی واضح رہے کہ وزارتِ اطلاعات نے بیمار وں اور بیوگان کی مالی امداد کیلئے بھی رقوم ادا کیں لیکن زیادہ تر کے سامنے تفصیل نہیں لکھی گئی ۔ یہ امداد لینے والوں میں گکوکارہ ریشماں بھی شامل ہیں جنہیں پچیس ہزار روپے کی مالی امداد ی گئی جبکہ وہ ان دنوں لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں .