پیاز کاٹنے کا ایسا طریقہ جس سے آنکھوں میں پانی آئے نہ جلن محسوس ہو
نیویارک(نیوزڈیسک)پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں سے آنسوﺅں کا نکل آنا ایک قدرتی امر ہے لیکن امریکی ماہر باورچی ریمونی ڈیکرسن نے پیاز کاٹنے کا ایک ایسا طریقہ بتایا ہے کہ جسے اپنا کر آپ اگلی بار پیاز سے بچ سکتے ہیں۔ڈیکرسن کا کہنا ہے کہ پیاز کاٹتے ہوئے ایک حصہ کا خاص خیال رکھیں اور اسے کبھی بھی پیاز کے ساتھ مت کاٹیں۔اس کا کہنا ہے کہ پیاز کا نیچے جڑ والے حصے کو کبھی بھی پیاز کے ساتھ مت کاٹیں بلکہ اسے پیاز سے الگ کردیں۔اس کا کہنا ہے کہ اس حصہ میں سلفر ہوتی ہے اور جب ہم اسے پیاز کے ساتھ کاٹتے ہیں تو یہ سلفر ہوا میں موجود آکسیجن کے ساتھ مل کر سلفیورک ایسڈ بناتی ہے جس کی وجہ سے ہماری آنکھوں سے آنسو جاری ہوجاتے ہیں۔اس حصے کو پیاز سے اس طرح علیحدہ کریں کہ اس کا کوئی بھی حصہ پیاز کے اندر نہ بچے۔
کیا آپ کو معلوم ہے سبز اور کالی چائے میں کیا فرق ہے
اب پیاز کو درمیان میں سے کاٹ کر دو حصوں میں تقسیم کرکے آدھے حصے کو عمودی طور پر کاٹیں۔آپ چاہیں تو پیاز سے علیحدہ کی گئی جڑ کو ضائع کرنے کی بجائے کسی ہانڈی میں ڈال کر پکالیں۔