سعودی عرب میں پیسے چوری کرنے والوں کیخلاف شاندار ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ ،تہلکہ مچادیا

سعودی عرب میں پیسے چوری کرنے والوں کیخلاف شاندار ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ ...
سعودی عرب میں پیسے چوری کرنے والوں کیخلاف شاندار ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ ،تہلکہ مچادیا

  

ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی حکام اس وقت اے ٹی ایم اور کیش ڈلیوری گاڑیوں سے رقم چرانے والوں کے خلاف انتہائی دلچسپ حکمت عملی اپنانے پر غور کررہے ہیں۔ ’مکہ‘ اخبار کے مطابق اس حکمت عملی کے تحت ایک الیکٹرانک چپ نصب کی جائے گی اور گاڑیوں کی سیٹلائٹ کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں سفارشات دینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ کمیٹی نے تجویز دی ہے کہ ایسی الیکترانک چپ استعمال کی جائے کہ اگر اے ٹی ایم کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی جائے تو خودکار طور پر تمام کیش تباہ ہوجائے۔

جھوٹ پکڑنے کے سات آسان طریقے

کہا گیا ہے کہ کئی مغربی ممالک میں بھی ایسی چپس استعمال کی جاتی ہیں۔ اس خبر پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل کا اظہار بھی کیا ہے، جیسے کہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ نوٹوں کو تباہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ اس سے اچھا ہے یہ کسی کے استعمال میں آجائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس