جنوبی افریقہ غیر ملکیوں پر تشدد ‘ چین کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

جنوبی افریقہ غیر ملکیوں پر تشدد ‘ چین کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاؤن (بیورورپورٹ)جنوبی افریقہ میں غیر ملکی تارکین وطن پرحملوں اور تشدد کے پیش نظر چین نے جنوبی افریقہ میں اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقہ میں قائم چینی سفارت خانہ مقامی پولیس کے ساتھ مل کر غیر ملکیوں کو تحفظ دینے کیلئے کام کررہا ہے۔ چینی سفارت خانے نے اچینی باشندوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔ چینی سفارتخانے کے قونصلر پین پینگ نے کہاکہ شر پسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے اورغیر ملکیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال بہتر نا ہونے کی صورت میں انخلا پر غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی فورسز نے تارکین وطن پر حملے میں ملوث تین سو سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -