جب تک بھارت تنازعہ کشمیر سے متعلق حقائق تسلیم نہیں کرتا ، خون خرابہ جاری رہے گا،نعیم احمد خان

جب تک بھارت تنازعہ کشمیر سے متعلق حقائق تسلیم نہیں کرتا ، خون خرابہ جاری رہے ...

سرینگر(کے پی آئی ) چیئر مین نیشنل فرنٹ نعیم احمد خان نظر بندی ختم ہوتے ہی ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے نارہ بل پہنچے جہاں انہوں نے مرحوم سہیل احمد صوفی کے گھروالوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ نعیم نے تعزیت پر آئے لوگوں سے مخاطب ہوتے اپیل کی کہ وہ جمعہ 24اپریل کو نارہ بل پہنچیں جہاں ایک ساتھ نماز ادا کرنے کے بعد شہدائے کشمیر کے مقدس لہو کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے تجدید عہد کیا جائے گا۔ اس موقعہ پر نعیم نے سہیل کے قتل کی سرکاری تحقیقات مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کیس کی تحقیقات کسی غیر جانبدار ادارے کو سونپی جانی چاہئے تاکہ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہاں کے سبھی سرکاری ادارے عوامی حلقوں میں اپنی افادیت اور اعتباریت کھوچکے ہیں۔ نعیم نے کہا کہ اس مظلوم آدمی کا بھی یہی مطالبہ ہے کہ اس کے بیٹے کے معصوم قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہئے۔نعیم خان نے بھارت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جب تک وہ تنازعہ کشمیر سے متعلق حقائق کو تسلیم نہیں کرتا تب تک خون خرابے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس لئے بہتری اسی میں ہے کہ نئی دلی آگے آکر جموں کشمیر کے عوام کے سیاسی مطالبات کو تسلیم کرے کیونکہ اسے بھی یہ بات معلوم ہے کہ وہ کشمیر پر محض فوجی قوت کے بل پر قابض ہے۔

مزید : عالمی منظر