بان کی مون دسمبر میں روس کا دورہ کریں گے

بان کی مون دسمبر میں روس کا دورہ کریں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون رواں برس دسمبر میں روس کا دورہ کریں گے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو میں متعین روس کی سفیر ایلیونورا میترو فانووا کا کہنا ہے کہ رواں سال یونیسکو کی سترویں سالگرہ منائی جائے گی اور سال کے آخر میں روس کے شہر سینٹ پیٹرز برگ میں سالانہ ثقافتی فورم منعقد ہوگا اور یہ ثقافتی فورم یونیسکو سے منسوب ہوگا۔ ایلیو نورا نے مزید کہا کہ سالانہ ثقافتی میلے کے دوران ہی روس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے تحت قائم عالمی ومشاورتی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ اس لئے قومی امکان ہے کہ بان کو مون روس آئیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -