فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ساڑھے چارکروڑ روپے کا بزنس کیا

فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن ساڑھے چارکروڑ روپے کا بزنس کیا

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن گذشتہ جمعہ کو4کروڑ 50 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔ بالی وڈ فلم ’’مسٹر ایکس‘‘ جس میں اہم کردار عمران ہاشمی نبھا رہے ہیں نے ریلیز کے پانچویں دن 21 کروڑ روپے کا کامیاب بزنس کرلیا ہے فلم کے اچھے بزنس کی وجہ سے عمران ہاشمی کی مداحوں میں مقبولیت بھی ہے جو انہیں فلم دیکھنے سینما گھروں میں کھینج لائی ‘ مزید براں فلم کی کہانی جاندار ہے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ایمیرا دستور ‘ ارون نودلے سنگھ اور نورا فاتم شامل ہیں فلم کی سینما گھروں میں شاندار نمائش جاری ہے۔

مزید : کلچر