فلم ’’گنگا جل ۔ٹو‘‘ میں اداکار راہول بھٹ کاسٹ

فلم ’’گنگا جل ۔ٹو‘‘ میں اداکار راہول بھٹ کاسٹ

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ فلمساز پرکاش جھاء نے فلم ’’گنگا جل ۔ٹو‘‘ میں اداکار راہول بھٹ کو کاسٹ کرلیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ فلمساز پرکاش جھاء نے اپنی تازہ گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے ٹی وی اداکار راہول بھٹ کو اپنی فلم میں مرکزی کردار میں کاسٹ کیا ہے ٹی وی اداکار راہول بھٹ اس سے قبل فلم ’’اگلی‘‘ میں بھی جلوہ گر ہو چکے ہیں یہ ان کی دوسری فلم ہوگی۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں پریانکا چوپڑا اور مانوکول شامل ہیں فلم کی عکس بندی کا آغاز جلد ہی ہو جائے گا۔

مزید : کلچر