لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج چوتھی برسی منائی جائے گی

لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج چوتھی برسی منائی جائے گی
لیجنڈ اداکار معین اختر کی آج چوتھی برسی منائی جائے گی

  

لاہور ( فلم رپورٹر) لیجنڈری اداکار معین اختر مداحوں سے بچھڑے آج چار سال بیت گئے ۔ اس موقع پر ان کے ورثاء اور مداح فاتحہ خوانی اور دعائیہ تقاریب کا اہتمام کریں گے اور معین کو ایصال ثواب پہنچائیں گے ۔ معین اختر سٹیج تھیٹر کی دنیا کے اعلی تعلیم یافتہ اور سلجھے ہوئے فنکار تھے وہ اپنی زندگی میں فن کے اس مقام پر پہنچے جس کی ہر فنکار کو خواہش ہوتی ہے معین 24 دسمبر 1950 کو کراچی میں پیدا ہوئے شوبز کی دنیا میں انہوں نے 1966 میں قدم رکھا ۔ معین اختر ایک ایوارڈ کی تقریب میں مصروف اداکار محمد علی کی شاندار پیروڈی کر کے فن کی بلندیوں کی طرف اپنا سفر شروع کیا انہوں نے بہت جلدی اپنی محنت سے شائقین کے دلوں میں مقام حاصل کیا ان میں ہرطرح کے کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت تھی انہوں نے نہ صرف پاکستان میں نمایاں مقام حاصل کیا بلکہ پوری دنیا میں ہی ان کے چاہنے والے موجود ہیں اور ان کے کام کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں انہوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔

مزید : کلچر