فلم ’’گون ود داونڈ‘‘ میں پہنا جانے والا لباس 137,000 ڈالر میں نیلام

فلم ’’گون ود داونڈ‘‘ میں پہنا جانے والا لباس 137,000 ڈالر میں نیلام

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز) ہالی وڈ کی ماضی کی بلاک بسٹر کلاسیکل فلم ’’گون ود داونڈ‘‘ میں پہنا جانے والا لباس بیولری ہلز میں منعقدہ ایک نیلامی میں 137,000 ڈالر میں نیلام ہوگیا۔ گون ود داونڈ 1939 میں بنائی گئی تھی جبکہ نیلام ہونے والا لباس اداکارہ ویوین لیہ نے پہنا تھا جس نے فلم مین سکارلٹ اوہیرا کا مشہور کردار نبھایا تھا۔ مذکورہ لباس گرے رنگ کی جیکٹ اور سکرٹ پر مشتمل ہے جس پر کالے رنگ کا زیگ زیک اپلیک ڈیزائن ہے۔ نیلامی میں فلم سے متعلقہ 150 یاد گاریں رکھی گئی ہیں ،یا د رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر نے اس لباس کو اداکارہ کے لئے 20 ڈالر میں خریدا تھا۔

مزید : کلچر