’’جراسک ورلڈ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

’’جراسک ورلڈ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

لاس اینجلس ( نیٹ نیوز)ڈائنو سارز پر بنی فلم ’’جراسک پارک‘‘ کے سیکوئل ’’جراسک ورلڈ‘‘ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔’’جراسک ورلڈ‘‘ میں’’جراسک پارک‘‘ کے بائیس برس کا زمانہ دکھایا گیا ہے جب لوگ ایک نئے تھیم پارک کی سیر کے لئے آ رہے ہیں ، اس فلم کے ہدایتکار کولن ٹریورو ہیں جبکہ’’جراسک پارک‘‘ اور’’دی لاسٹ ورلڈ‘‘ کے ہدایتکار سٹیون سپیلبرگ ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں ، فلم بارہ جون کو نمازئش کے لئے پیش کی جائے گی۔

مزید : کلچر