حکومت چائنہ کے ساتھ کئے جانے والے معاہدو ں کو عملی جامعہ پہنائے،نعیم میر

حکومت چائنہ کے ساتھ کئے جانے والے معاہدو ں کو عملی جامعہ پہنائے،نعیم میر

لاہور ( وقائع نگار )آ ل پا کستان انجمن تاجران کے مر کزی جنر ل سیکر ٹری نعیم میر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 45 ارب ڈالر کے 51 معاہدوں پر دستخط سے ملک میں تعمیر وترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گاجو ملک میں معاشی انقلاب ،باہمی تجارت کو فروغ اور پاک چین آپس میں مل کر خطے میں امر یکہ کی بالا دستی نہیں ہو نے دیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ حکو مت وقت چائینہ کے ساتھ کیے جانے والے معائدوں کو عملی جامہ پہنا کر ملک کو بحرانو ں سے نکالنے میں کردار ادا کر ے جس میں ملکی سیاسی جماعتوں کے قائد ین کو بھی کلیدی کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔گزشتہ روز جاری کر دہ بیان میں نعیم میر نے چین کے صدر شی چن پنک کے دورہ پاکستان کو خطے کی خو شحالی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کا عظیم اور دیر ینہ دوست ہے جس نے ہمیشہ ہر وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1