شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری رہا

شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری رہا

 لاہور( سپورٹس رپورٹر)شیربنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میئرپورڈھاکہ میں کھیلے گئے میچوں میں پاکستان کاپلڑابھاری رہا۔قومی کرکٹ ٹیم نے شیربنگلہ نیشنل سٹیڈیم میئرپورڈھاکہ میں4ٹیموں بھارت،بنگلہ دیش،ویسٹ انڈیزاورسری لنکاکے خلاف15ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے جن میں سے10میچ جیتے اور5میچ ہارے پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔جبکہ بنگلہ دیش نے اس میدان میں 8میچ کھیلے،2میچ جیتے اور6میچ ہارے بنگلہ دیش کی کامیابی کا تناسب 25 فیصد ہے۔پاکستان اوردوسری ٹیموں کے مابین کھیلے گئے 15میچوں میں مجموعی طورپر8069گیندوں پر5.29کی اوسط سے 7115 رنزبنے اور209 وکٹیں گریں۔ پاکستان کی جانسے3938گیندوں پر5.40کی اوسط سے3549رنزبنائے اوراسکی99وکٹیں گریں۔ جبکہ پاکستان کے خلاف4131گیندوں پر5.17کی اوسط سے3566رنزبنائے اور110وکٹیں گریں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی