گریتھ بیلے انجری کے باعث چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل سے دستبردار

گریتھ بیلے انجری کے باعث چیمپئنز لیگ کوارٹر فائنل سے دستبردار

لندن ( نیٹ نیوز) ریال میڈرڈ کے فٹ بالر گریتھ بیلے فٹنس مسائل کے باعث چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل سے باہر ہوگئے۔ ریال میڈرڈ کلب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق گریتھ بیلے ملاگا کے خلاف میچ ختم ہونے سے پانچ منٹ قبل بائیں ٹانگ کی تکلیف میں متبلا ہوگئے تھے، ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد میڈیکل سٹاف نے ان کی ٹانگ میں انجری کی تصدیق کی ہے اور انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس پر انہوں نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فٹ ہونے اور میچ نہ کھیلنے کا بہت دکھ ہے۔ واضح رہے کہ ریال میڈرڈ اور اٹلیٹکو میڈرڈ کے مابین چیمپئنز لیگ کا کوارٹر فائنل آج کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی