پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کے چھاپے 93چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 766مقامات پر چھا پے مارے اور گرانفروشی کرنے پر93 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,19,200 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔
22افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر37افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے15 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔